لاہور کی سیشن عدالت نے مینار پاکستان گراؤنڈ میں خاتون ٹک ٹاکر سے دست درازی کے کیس میں پیش نہ ہونے پر 7 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ایڈیشنل سیشن جج عشرت عباس نے ٹک ٹاکر عائشہ اکرم سے 14 اگست 2021ء کو کی گئی دست درازی کے کیس پر سماعت کی۔عدالت نے لاری اڈا پولیس کی جانب سے چالان آنے پر تمام 17ملزمان کو طلب کر رکھا تھا، عامر سہیل عرف ریمبو سمیت 10 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے تاہم محسن، ارسلان، عابد، افتخار، شہریار،حسنین اور ساجد عدالت میں پیش نہ ہوسکے۔اس پر عدالت نے غیر حاضر ملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے، کیس پر آئندہ سماعت 30 ستمبر کو ہو گی۔
Facebook Comments