minar e pakistan case markazi mulzim rambo ki samanat manzoor

مینارپاکستان کیس،مرکزی ملزم ریمبوکی ضمانت منظور۔۔

لاہور ہائیکورٹ نے مینا ر پاکستان پر لڑکی کو ہراساں کرنے سے متعلق کیس میں ملزم ریمبو کی درخواست ضمانت منظور کر لی ہے ۔تفصیلات کے مطابق کچھ عرصہ قبل گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کو نوجوانوں کے ایک گروہ کی جانب سے ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا، عائشہ اکرم اپنے دوست ریمبو کے ہمراہ وہاں موجود تھیں، واقعہ کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی اور گرفتاریاں بھی ہوئیں۔معاملہ جس طرح آگے بڑھتا گیا ، گرہیں کھلنے لگیں اور عائشہ اکرم نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کا ذمہ دار مبینہ طور پر ریمبو کو قرار دیتے ہوئے دیگر کئی اور سنگین الزامات بھی عائد کیئے ۔ جس پر پولیس نے ریمبو کو بھی گرفتار کر لیا ۔ تاہم عدالت نے ملزم ریمبو کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم جاری کر دیاہے ۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior19
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں