minar e pakistan badsalooki case

مینارپاکستان بدسلوکی کیس، خاتون ٹک ٹاکر کی گرفتاری کا حکم۔۔۔

مینار پاکستان بدسلوکی کیس میں ایڈیشنل سیشن جج نے گزشتہ سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کرتےہوئے  خاتون عائشہ اکرام کو گواہوں سمیت گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔نجی ٹی وی “جی این این” کے مطابق  عدالت نے   گواہ پیش نہ ہونے پر  عائشہ اکرام  کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے اور متعلقہ ایس ایچ او کو عائشہ اکرام سمیت دیگر گواہوں کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا۔  فیصلے میں کہا  گیاکہ  عدالت نے مدعیہ مقدمہ کو گواہوں سمیت پیش ہونے کا حکم دیا مگر کسی نے بھی عدالتی احکامات کو اہمیت نہیں دی لہٰذا وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہیں ، متعلقہ ایس ایچ اوز خاتون کو دیگر گواہوں سمیت گرفتار کر کے عدالت پیش کریں۔عدالت نے کیس کی سماعت5جنوری تک ملتوی کر دی ۔

ارشدشریف تصاویر لیک، پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں