لکھ پتی بھکاری شوکت بھابھہ 250 ایکڑ رقبے کا مالک اور ضلعی وائس چیئرمین عابد محمود بھابھہ کا کزن نکلا، تفصیل کے مطابق شاہ جمال میراں پور کے بھکاری شوکت بھابھہ کے بارے میں مزید دلچسپ معلومات ملی ہیں۔روزنامہ ایکسپریس کے مطابق وہ لکھ پتی فقیر ہونے کے ساتھ ساتھ 250 ایکڑ رقبے کا مالک اور ضلعی وائس چیئرمین عابد محمود بھابھہ کا کزن ہے، شوکت بھابھہ کے مطابق بھیک مانگنا اس کا پیشہ نہیں تھا تاہم ایک مرتبہ اس کی موٹر سائیکل کا پٹرول ختم ہوگیا تو راہگیر کو روک کر اس سے پٹرول مانگا، راہگیر نے پٹرول دینے کے بجائے150روپے دیے،50 روپے کا پٹرول ڈلوایا اور 100 روپے بچ گئے۔اگلے دن کشمکش میں رہا کہ کیوں نہ بھیک کا پیشہ اپنایا جائے، اس طرح اس نے بھیک مانگنا شروع کر دی، آغاز میں دشواری ہوئی بعد میں جدت لاتے ہوئے انگریزی میں بھیک مانگنا شروع کر دی، اس طرح 100سے 500 تک مل جاتے بلکہ دو ٹائم کھانا بھی مفت میں مل جاتا، شوکت بھابھہ نے بتایا کہ اس نے اسٹیٹ لائف انشورنس میں 2 پالیسیاں لے رکھی ہیں اور اب اپنے لیے نہیں دیامر بھاشا ڈیم کیلیے بھیک مانگوں گا۔
لکھ پتی بھکاری ڈھائی سو ایکڑ اراضی کا مالک
Facebook Comments