mezban chothi biwi banne keliye tayyar

ٹی وی میزبان چوتھی بیوی بننے کیلئے تیار۔۔

ٹی وی میزبان سوہا افضل نے کہا ہے کہ انہیں کسی بھی مرد کی چوتھی بیوی بننے میں کوئی مسئلہ نہیں، وہ کسی بھی مرد کی چوتھی بیوی بھی بننے کو تیار ہیں۔سوہا افضل نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔پروگرام میں سوہا افضل کی مرد کی جانب سے متعدد شادیاں کیے جانے کے معاملے پر گفتگو کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔میزبان نے ان سے سوال کیا کہ سنا ہے کہ وہ چاہتی ہیں کہ مردوں کو چار شادیاں کرنی چاہئیں؟ اس پر سوہا نے کہا کہ وہ کیا چاہتی ہیں وہ الگ بحث ہے، وہ تو یہ بھی چاہتی ہیں کہ وہ کسی کی چوتھی بیوی بن جائیں۔سوہا افضل نے مزید وضاحت کی کہ انہیں کسی کی بھی چوتھی بیوی بننے میں کوئی مسئلہ نہیں، وہ چاہتی ہیں کہ وہ کسی کی چوتھی بیوی بن جائیں۔ٹی وی میزبان نے اپنے دلائل میں مزید کہا کہ جب خدا نے مردوں کو زیادہ شادیوں کی اجازت دی ہے تو انسان کون ہوتے ہیں انہیں روکنے والے، اس لیے میں مردوں کی چار شادیوں کی حامی ہوں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں