تحریر: سہیل شبیر۔۔
سال دوہزار چھ سات میں الیکٹرونک میڈیا ( میٹروون ٹی وی ) میں قدم رکھا تو ہر روز ایک نیا اور خوفناک دن دیکھا کبھی بم دھماکہ تو کبھی گولیوں کی بوچھاڑ کبھی دنگا فساد جلاؤ گھیراو تو کبھی پرتشدد مظاہرے ایسے ٹینشن زدہ ماحول میں ( میٹروون ٹی وی ) ہمیشہ اپنے ورکرز کے لئے کوئی نہ کوئی تفریح کا پروگرام منقعد کرتا رہتا تھا کبھی کسی مقام پر پکنک تو کبھی ایوارڈ شو کبھی میوزیکل نائیٹ تو کبھی عید مِلن پارٹی ٹائم گزرتا گیا اور سال دو ہزار چھ سات والی ٹیم ادھر ادھر ہوگئی سولہ سترہ سالوں میں بہت نشیب و فراز آئے کوئی کسی چینل میں چلا گیا کوئی کسی شہر میں تو کوئی کسی ملک میں مگر میٹروون ٹی وی کی انتظامیہ خصوصا( سی ای او عامر مسعود شیخ ) نے اپنی روایات کو برقرار رکھا اور آج کے مہنگے ترین دور میں ناصرف اپنے موجودہ ورکرز کے لئے بہترین پکنک کا پروگرام بنایا بلکہ ہم جیسے دس پندرہ سال پہلے ادارہ چھوڑ کر جانے والے ورکرز کو بھی یاد رکھا اور پکنک پر مدعو کیا۔۔