meta ne voice box ai pesh kardia

میٹا سے 11ہزار ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ۔۔

فیس بک کی پیرنٹ کمپنی میٹا کی جانب سے ملازمین کی چھانٹی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق میٹا کمپنی دنیا بھر سے اپنے 11 ہزار سے زائد ملازمین کو فارغ کر دے گی۔خبر ایجنسی کے مطابق بڑھتے ہوئے اخراجات اور کمزور اشتہاری مارکیٹنگ میٹا کمپنی میں چھانٹیوں کی وجہ بنی ہے۔اس حوالے سے میٹا کے سربراہ مارک زکربرگ کہتے ہیں کہ چھانٹیوں کا فیصلہ میٹا کی تاریخ کی سب سے مشکل تبدیلی ہے، اپنے اس فیصلے کی مکمل ذمہ داری لیتا ہوں۔علاوہ ازیں سربراہ مارک زگربرگ نے متاثرہ افراد سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔خبر ایجنسی کے مطابق میٹا کی 18 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ بورڈ ملازمتوں میں کٹوتیاں کی جا رہی ہیں۔اس سے قبل ٹوئٹر اور مائیکرو سافٹ نے بھی کمپنیوں سے ہزاروں ملازمین کی چھانٹیاں کی ہیں۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں