لاہور کی سیشن کورٹ میں گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کیس کی سماعت کے دوران گلوکار اداکار علی ظفر کے 9گواہوں پر جرح مکمل ہوگئی۔گزشتہ روز 4گواہوں نے اپنا بیان قلمبند کروایا جس کے بعد عدالت نے مزید سماعت 11جون تک کےلئے ملتوی کردی۔ گواہوں نے میشا شفیع کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ الزامات بے بنیاد ہیں ہم نے ایسا کوئی منظر نہیں دیکھا اور نہ ہی سنا کہ علی ظفر نے میشا شفیع کو ہراساں کیا ہو۔
Facebook Comments