meri pedaish par maa nakhush thin

میری پیدائش پر ماں ناخوش تھی، اداکارہ ۔۔

اداکارہ اقراء عزیز نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی والدہ ان کے پیدا ہونے پر خوش نہیں ہوئی تھیں۔نجی ٹی وی” جیو نیوز” کے مطابق سوشل میڈیا پر اقرا عزیز کا انٹرویو سے لیا گیا ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں انھوں نے اپنی پیدائش پر والدہ کے جذبات سے متعلق گفتگو کی۔ویڈیو میں اقراء عزیز نے بتایا کہ ’مجھ سے بڑی میری ایک اور بہن ہے جب میری پیدائش ہوئی تو والدہ کی خواہش تھی کہ نرس انہیں آکر کہے کہ ان کے ہاں بیٹا پیدا ہوا ہے لیکن ایسا نہیں ہوا، نرس نے انھیں (میری امی کو)  بتایا کہ ان کے ہاں بیٹی پیدا ہوئی ہے جس پر وہ خوش نہیں ہوئیں اور انھوں نے نرس سے کہا کہ اچھا ٹھیک ہے‘۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں