meri nazeba video jhang ka rihaishi bana kar bechta rha

میری نازیباودیوز اے آئی کی کارستانی ہے، متھیرا۔۔

ماڈل اور میزبان متھیرا نے خود سے منسوب سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی نازیبا ویڈیوز کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی ) سے تخلیق شدہ قرار دے دیا۔حال ہی میں سوشل میڈیا پر کچھ نازیبا ویڈیوز کو متھیرا سے منسوب کیا گیا تھا جو تیزی سے وائرل ہوئی تھیں تاہم اب ان وائرل ویڈیوز پر متھیرا کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔ ایکس پر کی گئی ٹوئٹ میں متھیرا نے لکھاکہ ’لوگ میرے نام اور میری فوٹو شوٹ تصویروں کا غلط استعمال کر رہے ہیں اور اس میں جعلی چیزیں شامل کر رہے ہیں، شرم کریں اور مجھے اس فضول بکواس سے دور رکھیں۔دوسری جانب انسٹاپر شیئر کی گئی اسٹوری میں متھیر انے لکھا کہ ’ یہ AI سے تیار کردہ ویڈیوز ہیں، درحقیقت میں ان گندی ویڈیو میں موجود نہیں، میرے جسم اور انگلیوں پر سب جگہ ٹیٹوز ہیں۔ماڈل نے اپنی اسٹوری میں بتایا کہ ’یہ 2 سال پرانی ویڈیوز ہیں جس کی وجہ سے میں نے شدید پریشانی کا سامنا کیا تھا اور اس حوالے سے ایف آئی اے سے بھی رابطہ کیا تھا۔متھیرا نے اپنی اسٹوری میں مزید لکھا کہ ’سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جعلی ویڈیوز کے ذریعے میرے کردار کو خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، میں نے کبھی بھی ایسی کوئی گندی ویڈیو نہیں بنائی، براہ مہربانی میری اسکرین پرسنالٹی کو خراب کرکے اور مجھے اس طرح پیش کرنے کی کوشش نہ کریں جو میں نہیں ہوں‘۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں