meri beti ne koi video virl nahi ki

میری بیٹی نے کوئی وڈیو وائرل نہیں کی، والدہ دانیہ شاہ۔۔

دانیہ شاہ کی والدہ کا کہنا ہے کہ میری بیٹی کے موبائل سے کوئی ویڈیو وائرل نہیں ہوئی، ایف آئی اے ویڈیو وائرل کرنے کا کوئی ثبوت بھی نہیں دے سکی۔ لودھراں میں سلمیٰ بی بی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دانیہ شاہ کے خلاف بےبنیاد ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میری بیٹی پر کچھ ثابت نہیں ہو رہا اسے بلاوجہ قید میں رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بشریٰ جھوٹ بول رہی ہے کہ عامر نے دانیہ کو طلاق دے دی تھی، عامر لیاقت نے وفات سے 4 روز قبل صلح کیلئے رابطہ کیا تھا۔ سلمیٰ بی بی نے کہا کہ عدالتوں اور اداروں سے اپیل ہے کہ دانیہ بے گناہ ہے، ضمانت پر رہا کیا جائے۔ سلمٰی بی بی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو مبینہ طور پر گھر میں موجود پیسوں کی وجہ سے قتل کیا گیا ہے اس کی موت کی تحقیقات ہونی چاہیں۔

ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں