meri beti filmo keliye mozoo nahi

میری بیٹی فلموں کیلئے موزوں نہیں، ناصرادیب۔۔

ماضی کے مقبول فلم ساز ناصر ادیب نے کہا ہے کہ انہوں نے بیٹی زویا ناصر کو شوبز میں کام کرنے سے نہیں روکا، البتہ انہوں نے بیٹی کو التجا کی تھی کہ شوبز انڈسٹری میں کوئی ایسا کام نہ کرنا کہ ان کا سر شرم سے جھک جائے۔ناصر ادیب نے حال ہی میں یوٹیوبر کو دیے گئے انٹرویو میں بیٹی کی اداکاری اور ان کی جانب سے شوبز انڈسٹری میں آنے کے فیصلے سے متعلق کھل کر بات کی۔فلم ساز نے واضح کیا کہ ان کے خیال میں ان کی بیٹی زویا ناصر فلموں کے لیے موزوں نہیں، البتہ وہ ڈراموں کے لیے بہترین انتخاب ہو سکتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی بھی بیٹی کے لیے کوئی فلم لکھنے کا نہیں سوچا، کیوں کہ وہ عام طور پر پنجابی طرز کی فلمیں بناتے ہیں، جس کے لیے وہ اپنی بیٹی زویا کو ناموزوں سمجھتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ناصر ادیب نے کہا کہ اگر ان کی بیٹی کا شوبز کیریئر سالوں بعد بھی ایک جگہ پر رک گیا ہے تو اس کا مطلب ہے وہ اچھا کام نہیں کر پا رہیں۔ان کے مطابق انہوں نے کبھی بیٹی کے لیے کوئی سفارش نہیں کی اور انہوں نے شوبز آنے سے قبل ہی زویا کو بتایا تھا کہ وہ ان کے لیے کبھی کسی کو سفارش نہیں کریں گے۔بیٹی کے شوبز میں آنے سے متعلق سوال پر ناصر ادیب نے انکشاف کیا کہ ان کے بیٹے اپنی بہن کے شوبز میں کام کرنے کے فیصلے سے نالاں تھے اور انہوں نے بہن کو روکنے کی کوشش بھی کی۔انہوں نے بتایا کہ وہ خود شوبز انڈسٹری کا حصہ رہے ہیں، اس لیے انہوں نے بیٹی کو روکا نہ روکنے کی کوشش کی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں