ہالی ووڈ سے لے کر پاکستانی شوبز انڈسٹری تک کے مواد کو بھارت میں دھڑلے سے کاپی کیا جاتا ہے۔ اس کی بدترین مثال ایک بار پھر سامنے آ گئی ہے کہ ایک اور بھارتی ٹی وی چینل نے پاکستان کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ کی سستی کاپی تیار کر لی۔اس سے قبل 2021ءمیں ایک بھارتی ٹی وی چینل نے ڈرامہ سیریل ’کامنا‘ کے نام سے ’میرے پاس تم ہو‘ کی کاپی کی تھی، جس پر بھارتی شوبز انڈسٹری کو خاصی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ اب ایک بار پھربھارت کے ایک تیلگو ٹی وی چینل نے ’میرے پاس تم ہو‘ کی نقل تیار کر ڈالی ہے۔اس تیلگو ٹی وی چینل کا نام ’ای ٹی وی‘ ہے، جس نے ’پیلی پوستھاکم‘ کے نام سے ’میرے پاس تم ہو‘ کی نقل تیار کی ہے۔ پاکستانی مواد کو اس بڑے پیمانے پر چھاپنے پر سوشل میڈیا صارفین بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ صارفین کا کہنا ہے کہ بھارتی شوبز انڈسٹری کے پاس اوریجنل مواد نہ ہونے کے برابر ہے۔
میرے پاس تم ہو کی سستی کاپی تیار۔۔
Facebook Comments