bushra iqbal ka sabiq shohar ko khiraj e aqeeda

میرے پاس پیسے ختم ہوگئے ہیں، عامر لیاقت۔۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے ہمیشہ کیلئے پاکستان چھوڑنے کا اعلان کردیا۔سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں عامر لیاقت نے کہا کہ وہ کچھ ہی دیر میں اپنی تیسری اہلیہ کے ساتھ چل رہے تنازعے پر  پاکستان کی سرزمین سے اپنا آخری بیان جاری کریں گے اور اس کے بعد ہمیشہ کیلئے چلے جائیں گے۔عامر لیاقت نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ معروف گلوکار سجاد علی کے گانے پر لپسنگ(گانے کے بول کے ساتھ لب ہلانا) کرتے نظر آرہے ہیں، ویڈیو کے درمیان میں دانیہ شاہ اور عامر لیاقت کے نجی ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو کا مختصر ’کلپ‘ بھی موجود ہے۔رکن اسمبلی نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا خود پر لگے غلیظ الزامات کے حوالے سے کچھ دیر بعد سرزمینِ پاکستان سے اپنا آخری بیان جاری کروں گا جس کے بعد میں اس ملک کو ہمیشہ کے لیے چھوڑ دوں گا۔عامر لیاقت نے ٹوئٹ میں ’’اللہ حافظ پاکستان‘‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

عامر لیاقت نے اپنی پہلی اہلیہ سے دونوں بچوں کے نام ایک جذباتی پیغام بھی سوشل میڈیا پر جاری کیا ہے ۔۔جس میں وہ انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ۔۔ مجھ پر کچھ قرض ہیں ان کو جلد ادا کردوں گا، ابھی میرے پاس پیسے ختم ہو گئے ہیں اور میں ملک چھوڑ کر چلا جاؤں گا۔۔دعا تم لمز سے پڑھ کر ایک شاندار  مقام حاصل کروگی، جبکہ احمد تم بڑے انجینئر بنو گے ، تمھارا باپ بے قصور تھا ، مگر تم نہ پہلے سمجھے تھے اور نہ اب سمجھوگے، اس کی وجہ سوشل میڈیا ہے۔رکن قومی اسمبلی نے اپنی بیٹی کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ دعا! آپ میری عزت کریں یا نہ کریں، آپ کے پچھلے اسکول کے استاد نے کلاس میں مجھے ڈیڈ مین کہا اور آپ خاموش رہیں یا پھر آپ وقتاً فوقتاً اپنے والد کو برا بھلا کہتی رہیں، لیکن میں ہمیشہ آپ سے محبت کرتا رہوں گا۔ عامر لیاقت نے مزید کہا کہ میں تم دونوں کو مشورہ دیتا ہوں کہ کسی بھی قیمت پر اپنی ماں کی عزت کرنا نہ چھوڑنا، جب کبھی بھی انہیں ضرورت ہو، ان کا خیال رکھنا۔انہوں نے اپنے بچوں پر واضح کیا کہ انہوں نے اپنی پہلی اہلیہ کو طلاق نہیں دی، بلکہ بشری نے خود اپنے نام سے عامر کا لفظ الگ کرلیا۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں