پاکستان کے پرائیویٹ ٹی وی چینلز کی تاریخ کے سب سے بڑے ڈرامے ’ میرے پاس تم ہو‘ کے مداحوں کیلئے اچھی کے ساتھ ساتھ افسوسناک خبر بھی آگئی ہے۔ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ اے آر وائی ڈیجیٹل پر ہفتہ کے روز رات 8 بجے لگتا ہے۔ مداحوں کیلئے بری خبر تو یہ ہے کہ رواں ہفتے اس کی آخری قسط نشر کی جانی تھی لیکن چینل انتظامیہ نے رواں ہفتے ڈرامہ نشر نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اے آر وائی ڈیجیٹل کی انتظامیہ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ’ میرے پاس تم ہو‘ کی آخری قسط 18 جنوری کو آنے والے ہفتے کی بجائے اگلے ہفتے 25 جنوری کو نشر کیا جائے گا۔مداحوں کیلئے خوشی کی خبر یہ ہے کہ چینل کی جانب سے کہا گیا ہے ڈرامے کی آخری قسط ’میگا ڈبل ‘ ہوگی جو اے آر وائی ڈیجیٹل کے ساتھ ساتھ پورے پاکستان میں سینما گھروں میں بھی دکھائی جائے گی۔خیال رہے کہ اس سے قبل امریکی ٹی وی سیریز ’گیم آف تھرونز ‘ کی ہر قسط سینما میں دکھائی جاتی تھی ، یوں لگتا ہے کہ اے آر وائی انتظامیہ نے اسی خیال سے متاثر ہو کر ’میرے پاس تم ہو‘ کو سینما گھروں میں دکھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
میرے پاس تم ہو کی آخری قسط غائب؟؟؟
Facebook Comments