سپر سٹار ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پر اپنے خلاف غلط معلومات شیئر کرنے والوں کی تصحیح کرتے ہوئے پیغام جاری کر دیاہے اور پہلی مرتبہ انہوں نے اپنی کمائی کے بارے میں بھی مداحوں کو آگاہ کر دیاہے۔تفصیلات کے مطابق انسٹا گرام پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ان کے ہاتھ میں کارڈ ہے جس پر سوال درج ہیں اور ماہرہ ان سوالات کے جوابات دے رہی ہیں ۔ماہرہ نے کارڈ ہاتھ میں تھامتے ہوئے کہا کہ یہ وہ خاص سوالات ہیں جو کہ گوگل بھی ان سے متعلق جاننا چاہتاہے ۔ادکارہ نے کارڈ سے اپنی تنخواہ یاکمائی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” یہ اس بات پر منحصر ہوتاہے کہ میں کیا کرتی ہوں ، اگر میں فلم کروں تو میرا معاوضہ کم ہوتاہے لیکن اگر میں اشتہار کروں تو معاوضہ ذرا زیادہ ہوتاہے ۔ماہرہ نے اپنی تنخواہ کے اعدادو شمار بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ بس میں اتنا کہنا چاہوں گی کہ میری سیلری اتنی نہیں ہے جتنی مداحوں کو لگتی ہے کیوں کہ میری کزن نے مجھے یوٹیوب پر ایک ویڈیو دکھائی جس میں ایک خوبصورت گھر کو میرا گھر کہا جارہا تھا۔اداکارہ نے بتایا کہ مجھے اس ویڈیو کو دیکھ کر خواہش جاگی کہ کاش وہ میرا گھر ہوتا ، کیوں کہ میرے گھر میں تو میرا اپنا کمرہ نہیں ہے۔