گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ صحافی معاشرہ کی آنکھ اور کان کی حیثیت رکھتے ہیں ، یہی وجہ ہے کہ ان کی جانب سے نشاندہی کئے گئے عوامی مسائل نہ صرف حکومت وقت کو ان کی جانب متوجہ کرتے ہیں بلکہ ان کے حل کے لئے بھی اقدامات ممکن بناتے ہیں۔ن خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے سندھ سے نومنتخب عہدے داروں خورشید عباسی،جاوید چودہدری،لیاقت کشمیری، کے اعزاز میں گورنر ہاﺅس میں تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ تقریب میں سینئر صحافی نذیر لغاری، محید عباسی،سجاد عباسی،آغا خالد،امتیاز خان فاران،عامر لطیف،اور دیگر موجود تھے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ جمہوریت کی بقاءاور استحکام کے لئے صحافیوں کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، صحافیوں نے معاشرے میں پائی جانے والی برائیوں، نا انصافیوں اور ظلم و جبر کے خلاف ہمیشہ آواز بلند کی ہے۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ صحافت کو بجا طور پر ریاست کا چوتھا ستون کہا جاتا ہے اور یہ بھی حقیقت ہے کہ باقی تین ستون صحافت کے بغیر بھرپور طریقے سے کام نہیں کرسکتے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت انتشار کا نہیں بلکہ اتحاد و اتفاق کا ہے، کیونکہ ہم ملک کو درپیش معاشی چیلنجز سے صرف ایک متحد قوم ہو کر ہی نمٹ سکتے ہیں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ سیلاب سے سندھ میں بے تحاشہ تباہی مچائی ہے، اور اس قدرتی آفت سے متاثرہونے افراد ہماری امداد کے منتظر ہیں۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ سیلاب کے دوران میڈیا نے متاثرین کو درپیش مشکلات کو بھرپور طریقے سے اجاگر کیا اور اب ان کی بحالی کا عمل شروع ہوچکا ہے، تو میری میڈیا سے درخواست ہے کہ وہ اسے بھی بھرپور کوریج دیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نو منتخب عہدے دار صحافیوں کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کے حل کے لئے اپنی بھرپور کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ گورنر ہاﺅس کے دروازے صحافیوں کے لئے ہمیشہ کھلے ہیں اور عوامی مسائل کے حل کے لئے ان سے رابطہ کرسکتے ہیں۔
میرے دروازے صحافیوں کیلئے کھلے ہیں،گورنر سندھ۔۔
Facebook Comments