وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری کی پنجاب یونین آف جرنلسٹ کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ وزیر اطلاعات نے پی یو جے کے نومنتخب صدر نعیم حنیف، سیکرٹری قمر بھٹی اور نومنتخب ایگزیکٹو کونسل کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا کہ میڈیا کسی بھی ریاست کا اہم ترین ستون ہوتا ہے۔وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز صحافیوں کی دل سے عزت کرتی ہیں اور مریم نواز کی حکومت میں پہلی مرتبہ پنجاب کے پریس کلبوں کے لئے تاریخی گرانٹ جاری ہوئی ہے۔پنجاب حکومت صحافیوں کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کررہی ہے۔مریم نواز کی حکومت میں لاہور کے صحافیوں کے بھی ایک دہائی پرانے مسائل حل ہوئے ہیں۔آپ کے اندر پختہ، عزم و ارادہ موجود ہے جس کے ذریعے آپ پہاڑ کوریزہ ریزہ کر سکتے ہیں لیکن آپ کسی متعین کردہ کام یا ہدف کو آئندہ پر چھوڑ دیتے ہیں۔انکا مزید کہنا تھا کہ میرے دروازے صحافی برادری کے لیے ہر وقت کھلے ہیں۔پنجاب حکومت صحافی برادری کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ ہماری حکومت ہر سطح پر میڈیا ورکرز کی فلاح کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ حکومت پنجاب صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑی ہے اور آئندہ بھی ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔