پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کا کہنا ہے کہ وہ جاپان میں ہیں اور اُن کا ٹک ٹاک اکاؤنٹ بالکل نارمل چل رہا ہے۔پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارتی (پی ٹی اے) کی جانب سے میوزک اینڈ سوشل ایپ ٹک ٹاک پر ملک بھر میں پابندی کے بعد ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔جنت مرزا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں جاری کردہ پیغام میں مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’میں اس وقت جاپان میں ہوں اور یہاں میرا ٹک ٹاک اکاؤنٹ نارمل چل رہا ہے، اس لیے مجھے کسی وی پی این کی ضرورت نہیں۔ ٹک ٹاک اسٹار نے مداحوں سے کہا کہ ’میں اپنی نئی ٹک ٹاک ویڈیوز اپ لوڈ کرتی رہوں گی، اگر آپ میری ٹک ٹاک ویڈیوز دیکھنا چاہتے ہیں تو وی پی این آن کرلیں۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’جب تک پاکستان میں ٹک ٹاک سے پابندی ختم نہیں ہوتی تب تک میرے جاپانی مداح میری ویڈیوز سے لطف اندوز ہوں گے۔دریں اثنا جنت مرزا نے پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی کی حمایت کردی اور کہا ہے کہ میں خود چاہ رہی تھی کہ پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی لگے تاہم یہ پابندی مستقل بنیادوں پر نہیں ہونی چاہیے۔جاپان سے پاکستان مختلف ٹی وی چینلز سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے ٹک ٹاک ایپ پر پابندی کی مخالفت کے بجائے حمایت کی اور کہا کہ میں جاپان میں موجود ہوں اور پاکستان سے ٹک ٹاک پر پابندی کی خبر موصول ہوئی ہے، میں خود چاہ رہی تھی کہ ٹک ٹاک پر پابندی عائد ہو تاہم یہ پابندی مستقل بنیادوں پر نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ٹک ٹاک سے لوگوں کا روزگار بھی وابستہ ہے اور نیا ٹیلنٹ سامنے آرہا ہے لیکن کچھ لوگوں اس پر غیر معیاری ویڈیو نشر کیں، فی الوقت یہ پابندی ٹھیک ہے لیکن اس کے لیے ایس او پیز بنائی جائیں جس کے بعد یہ پابندی ہٹالی جائے۔سوشل میڈیا اسٹار جنت مرزا نے مزید کہا کہ پاکستان میں ٹک ٹاک کو مانیٹر کرنے والی ٹیم ہونی چاہیے اور یہ ٹیم ہر ویڈیو کو پوسٹ ہونے سے قبل دیکھے، جو ویڈیو معیاری ہو اسے نشر ہونے دے اس طرح ٹیلنٹ کو فروغ دینے میں مدد ملے گی، اگر یہ پابندی مستقل بنیادوں پر لگی رہی تو یہ غلط ہوگا، باقاعدہ ضابطہ اخلاق کے بعد ویڈیوز کو نشر ہونے دینا چاہیے۔
میرا ٹک ٹاک تو چل رہاہے، جنت مرزا۔۔
Facebook Comments