F block mein bijlee farahmi ke mansoobay par koi pesh raft na ho saki

ممبرشپ لسٹ اپ ڈیٹ کرانے کی تاریخ میں توسیع۔۔

لاہور پریس کلب ممبر زلسٹ اپ ڈیٹ کی جارہی ہے جو کہ کلب میں آویزاں ہے۔ سٹیٹس اپ ڈیٹ کے لئے معزز ممبران مسلسل رابطے میں ہیں ۔ آج لسٹ اپ ڈیٹ کرانے کی آخری تاریخ تھی تاہم ممبر ان کی سہولت کے لئے اس تاریخ میں منگل 24 ستمبر تک توسیع کی جارہی ہے۔ لسٹ اپڈیٹ میں یہ امر بھی سامنے آیا ہے کہ میڈیا انڈسٹری کے مالی بحران سے ہمارے بعض ممبران ملازمت نہیں کر پار ہے۔ لاہور پریس کلب اپنے ایسے ممبران کے ساتھ کھڑا ہے اس لئے ایسے معز زممبران جو اسوقت بے روزگاری کا شکار ہیں اور انہوں نے مستقل طور پر کوئی دوسرا پروفیشن اختیار نہیں کیا وہ ممبران بھی سادہ کاغذ پر اپنی جاب نہ ہونے کی اطلاع لکھ کر کلب آفس میں جمع کرادیں ان کی ممبر شپ پر کوئی حرف نہیں آئے گا۔ تا ہم امید کرتے ہیں صحافت چھوڑ کر دوسرا پروفیشن اختیار کرنے والے اس سہولت سے فائدہ نہیں اٹھائیں گے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں