melad o seerat e mustafa committee media town keliye mutfaqa ohdedaraan muntakhib

میلاد وسیرت مصطفی کمیٹی میڈیا ٹاؤن کیلئے متفقہ عہدیداران منتخب۔۔

میلاد وسیرت مصطفی کمیٹی میڈیا ٹا ئون راولپنڈی کے سیشن 2024/2025کےلیے متفقہ عہدیداران منتخب کرلئے گیے میلاد وسیرت کمیٹی کا اجلاس سبکدوش ہونے والے جنرل سیکرٹری سید اطہر شاہ کی رہائش گاہ پر زیر صدارت سبکدوش صدر کرنل (ر)خالد جاوید، منعقد ہوا جس میں متفقہ طور پر دیوان ذاکر سرور کو آئندہ سیشن کےلئے صدر اور ناصر محمود میر کو جنرل سیکرٹری اوراکبر دین کو سیکرٹری مالیات جبکہ قیصر عباس شاہ کو سیکرٹری اطلاعات منتخب کیا گیا نومنتخب صدر سیکرٹری نے باہم مشاورت سے عدیل ایوب سینئر نائب صدر طاہر مسعود نائب صدر ،سید مدثر شاہ کو جوائنٹ سیکرٹری نامزد کیا۔ اجلاس میں کرنل ر خالد جاوید، ڈاکٹر ملک اکبر،سید اطہر شاہ اکبر دین، خالد قریشی، راشد ملک . اللہ داد صدیقی،میجر نزیر احمد شریک ہوئے میلاد وسیرت مصطفی کمیٹی میڈیا ٹاون کی نومنتخب کابینہ مشاورت سے مجلس عاملہ کے ارکان کا چنائو ایک ہفتے میں کرے گی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں