اینکر پرسن شفا یوسفزئی نے اپنے خلاف پھیلنے والی شادی کی خبروں پر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر لب کشائی کر دی۔انہوں نے ٹوئٹ میں کہا کہ پیارے دوستو میں نے کسی سے شادی نہیں کی، سوشل میڈیا پر خواہ مخواہ مجھے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ایکس پلیٹ فارم پر شفا یوسفزئی نے لکھا کہ میرے حوالے سے چلنے والی خبریں جھوٹی ہیں، میری ابھی تک کوئی شادی نہیں ہوئی ہے، سوشل میڈیا پر فضول بحث چل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرد کے زیر تسلط چلنے والے معاشرے میں عورت کتنی کمزور ہے کہ اس کو ہمیشہ اپنے وجود کی وضاحت کرنی پڑتی ہے، خاص طور پر جو خواتین روزگار کمانے نکلتی ہیں۔شفا یوسفزئی نے لکھا کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ان کو اس طرح نشانہ بنایا گیا ہو، اس سے قبل بھی ان کو اس طرح کی صورتحال سے گزرنا پڑا ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ تمام سوشل میڈیا سائٹس سے درخواست کروں گی کہ وہ اس پوسٹ کو ڈیلیٹ کر دیں ۔تمام مہذب مردوں اور عورتوں سے درخواست کرتی ہوں کہ اس فضول کیمپیئن کا حصہ نہ بنیں۔ اس کے علاوہ ان تمام لوگوں کا بھی بہت شکریہ جنہوں نے میرے ساتھ تعاون کیا۔وہیں حماد اظہر نے بھی ایکس پلیٹ فارم پر اپنی شادی کی افواہوں پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی خبریں جعلی ہیں، برائے مہربانی اُن تمام اکاؤنٹس کو رپورٹ کریں۔