سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے کہا ہے کہ اداکارہ مہوش حیات سرجری سے قبل زیادہ معصوم اور خوبصورت تھیں۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا مہوش حیات نے اپنے چہرے کے ساتھ بہت کچھ کیا ہے، وہ سرجری سے پہلے زیادہ خوبصورت اور معصوم تھی، وہ اچھی لگتی تھی۔ماہرہ خان کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’میں یہ نہیں کہوں گی کہ ماہرہ اچھی اداکارہ ہیں لیکن وہ ایک مکمل پیکج ہیں، ان کی ایک کلاس ہے‘۔معروف اداکارہ لیلیٰ زبیری پاکستانی ڈراموں اور فلموں کی سینئر اداکارہ ہیں، انہوں نے کنکر، بے ایمان محبت، میرا پہلا پیار، ایک نئی سنڈریلا، در شہوار اور عینی کی آئے گی بارات جیسے بہترین ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے وہ 2016 میں فلم تیری میری لو اسٹوری میں بھی نظر آئیں تھیں۔انہوں نے صفِ اول کی اداکارہ صبا قمر سے متعلق کہا کہ ’صبا قمر تو ماشاءاللّٰہ، بہت زبردست اداکارہ ہے، صبا قمر میری پسندیدہ ہے، صبا کے ساتھ میں نے بہت کام کیا ہے اور میرا تجربہ بہت اچھا رہا ہے۔اس دوران شو کے میزبان نے کہا کہ مہوش حیات نے اپنے چہرے کے ساتھ کچھ کیا نہیں بلکہ کروایا ہے، انہوں نے آپریشن کروایا ہے۔اس پر لیلیٰ زبیری نے کہا کہ ’جی پہلے مہوش بہت معصوم لگتی تھی، اب وہ ویسی نہیں ہے۔
مہوش حیات سرجری سے پہلے معصوم تھی، لیلیٰ زبیری۔۔
Facebook Comments