mehwish hayat ki video

مہوش حیات نے ٹی وی سے دوری کی وجہ بتادی۔۔

معروف اداکارہ مہوش حیات نے طویل عرصے سے ٹی وی ڈراموں میں نظر نہ آنے کی وجہ بتادی۔ روزنامہ جنگ کے مطابق  مہوش حیات نےاپنے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنےلیے کرداروں کے انتخاب کرنے کے طریقے کے بارے میں بتایا کہ انہیں لگتا ہے کہ اب وہ اپنے انتخاب میں بہت زیادہ سمجھدار ہو گئی ہیں ۔انہوں نے طویل عرصے سے اپنی ٹی وی اسکرین سے دوری کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے’ دل لگی‘ڈرامے کے بعد کوئی ٹی وی ڈرامہ اس لیے نہیں کیا کیونکہ ان دنوں تمام کردار تقریباََ ایک ہی طرح کے تصور پرمبنی ہیں۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ انہیں ایک اداکارہ کے طور پر اپنے آپ کوچیلنج کرنے کی ضرورت ہے اور ابھی انہیں ایسا کوئی پراجیکٹ نظر نہیں آیا۔اس کے علاوہ مہوش حیات نےعالمی وبا کورونا وائرس سے پاکستانی شوبز انڈسٹری پر پڑنے والے اثرات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اس وبائی مرض نے ہمیں ایک اچھا موقع فراہم کیا کہ ہم ایک بار جائزہ لیں اورسنجیدگی سے اس بات پر دوبارہ غور کریں کہ پاکستانی سینما کو کتنا کامیاب ہوناچاہیے۔انہوں نے کہا کہ کچھ بڑی فلمیں تیار ہیں لیکن انہیں تشویش ہے کہ کیا پچھلے چند سالوں کے دوران انٹرٹینمنٹ کے حوالے سے دنیا بھر میں رجحان تبدیل ہوگیا ہے اور سامعین اب سینما جانے کے بجائےگھروں میں ہی دستیاب انٹرٹینمنٹ کے مواد کی وسیع اقسام کو دیکھتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ نہیں جانتیں کہ ہمارےپاس موجود فلمیں سامعین کو دوبارہ سینما گھروں کی طرف راغب کرنے کے لیے کافی ہیں، لیکن وہ پھر بھی پر امید ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس صنعت کو حاصل کرنے میں ہم نے جو محنت کی ہے اسے کھو دینا شرم کی بات ہوگی۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں