معروف اداکارہ مہوش حیات نے شادی کا فیصلہ کرلیا۔۔حال ہی میں مہوش حیات نے گڈ مارننگ پاکستان میں اپنی شادی سے متعلق گفتگو کی۔ان کا کہنا تھا کہ پہلے خیال نہیں تھا لیکن اب دو سال سے شادی کا سوچ رہی ہوں۔۔مجھے شادی کی پیشکشیں آتی رہتی ہیں اور اب میں نے بھی ان پرغور شروع کر دیا ہے۔ میں نے شادی کے حوالے سے اپنا ذہن بنا لیا ہے، پہلے میری توجہ صرف اپنے کام پر مرکوز تھی، تاہم میں اب بھی خاندان کی طرف سے آنے والی تجاویزات سے انکار کر رہی ہوں۔اپنے جیون ساتھی میں وہ کون سے خوبیاں دیکھنا چاہتی ہیں مہوش حیات کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں میرے ساتھی کو ذہین اور نرم دل ہونا چاہیے۔ شادی دو افراد کا نہیں بلکہ دو خاندانوں کا ملاپ ہے۔ میں اس بارے میں بھی خاص طور پر فکرمند ہوں کہ وہ شخص اپنے خاندان کے ساتھ کیسا سلوک کرتا ہے اوراپنی پیشہ ورانہ زندگی میں ذمہ داری کیسے نبھاتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے اپنا کام بھی جاری رکھنا ہے، اس لیے مجھے کسی ایسے شخص کی ضرورت ہے جو میرے پیشے کو سمجھتا ہو اور وہ مالی طور پر بھی مضبوط ہو، کیوں کہ میں بھی کماتی ہوں۔