معروف اداکارہ مہوش حیات نے مسلمانوں کا مثبت چہرہ دنیا کو دکھانے کے لیے یورپ میں اپنا پروڈکشن ہاؤس کھول لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ مہوش حیات نے کچھ گھنٹوں قبل یہ خوشخبری اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا انسٹاگرام پر شیئر کی ہے،اداکارہ نے اپنی پروڈکشن کمپنی کا نام “پنک لاما فلمز” رکھا ہے۔مہوش حیات نے اپنے مداحوں کو جوشیلے انداز میں مخاطب کرتے ہوئے بتایا ہے کہ “میں آپ کو ایک ایسی چیز سے متعارف کرانے کے لیے بہت پُرجوش ہوں جس پر میں گزشتہ کچھ عرصے سے کام کر رہی تھی. انہوں نے مغربی میڈیا پر مسلمانوں اور پاکستانیوں کی نمائندگی کے بارے میں کافی بات کی ہے، وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اُن پر یہ واضح ہو گیا ہے کہ صرف بات کرنا ہی کافی نہیں ہے ، اگر ہم ان تصورات کو بدلنا چاہتے ہیں تو ہمیں معاملات کو اپنے ہاتھ میں لینا ہوگا۔اُن کا اپنی پوسٹ میں لکھنا ہے کہ” اسی لیے انہوں نے برطانیہ میں “پنک لاما فلمز” کمپنی لانچ کی ہے، اُنہیں یقین ہے کہ یہ بیانیہ تشکیل دینے کا واحد طریقہ ہے کہ ہم مسلمان کون ہیں اور ہم کس کے لیے کھڑے ہیں۔اُنہیں حال ہی میں مس مارول سیریز میں اداکاری کرنے کا موقع ملا تھا، اس تجربے نے اُن کے یقین کو مضبوط کیا کہ نمائندگی واقعی کتنی اہم ہے۔
مہوش حیات نے یورپ میں پروڈکشن ہاؤس کھول لیا۔۔
Facebook Comments