mehwish hayat ne shadi ka faisla karlia

مہوش حیات کے خلاف سوشل میڈیاسے مواد ہٹانے کا حکم۔۔

سوشل میڈیا پر میجر ریٹائرڈ عدیل راجہ کی جانب سے نازیبا الزامات لگانے سے متعلق اداکارہ مہوش حیات نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔رپورٹ کے مطابق اداکارہ کبریٰ خان کے بعد معروف اداکارہ مہوش حیات نے بھی میجر ریٹائرڈعدیل راجہ کے خلاف سوشل میڈیا پر نازیبا اور من گھڑت الزامات سے متعلق سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔مہوش حیات کی جانب سے معروف قانون دان خواجہ نوید ایڈوکیٹ نے عدالت میں درخواست دائر کی جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ مہوش حیات کے خلاف سوشل میڈیا پر من گھڑت الزامات لگائے گئے۔ جھوٹے، گھٹیا الزامات لگانے والے ذہنی بیمار ہیں اداکارہ نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ الزامات لگانے والوں کو سزا دی جائے۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ ایف آئی اے سائبر کرائم سے رجوع کیا تھا مگر کارروائی نہیں ہوئی، مہوش حیات نے مطالبہ کیا کہ سوشل میڈیا پر ان کے خلاف موجود مواد فوری ہٹایا جائے۔سندھ ہائیکورٹ نے مہوش حیات کی درخواست پر سماعت کی جس دوران اداکارہ نے عدالت میں بیان دیا کہ میرا نام اس نے’ایم ایچ‘ لکھا ہے اور کبریٰ خان کے خلاف الزامات واپس لے لیے ہیں۔عدالت نے درخواست پر مختصر سماعت کے بعد مہوش حیات کے خلاف سوشل میڈیا پر موجود مواد ہٹانےکا حکم دیتے ہوئے وفاقی حکومت، پی ٹی اے اور ایف آئی اے کو نوٹس جاری کردیے۔عدالت نے فریقین کو دو ہفتے میں جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل اداکارہ کبریٰ خان نے بھی انہیں الزامات  کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا جس پر عدالت نے عدیل راجہ اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ایف آئی اے کو اداکارہ کے خلاف سوشل میڈیا پر موجود مواد ہٹانے اور رپورٹ جمع کروانے کا حکم دیا تھا۔

ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں