معروف اداکارو میزبان فہد مصطفیٰ نے مہوش حیات کی سب سے بڑی کمزوری سے پردہ اٹھا دیا۔تفصیلات کے مطابق “شیشے کے مہل”، “میں عبدالقادر ہوں” اور”حالِ دل” جیسے معروف ڈراموں میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکار فہد مصطفیٰ نے حال ہی میں ایک نجی شو میں شرکت کی، جہاں میزبان کی جانب سے انہیں کچھ ساتھی اداکاروں کے بارے میں خاص خاص باتیں بتانے کو کہا گیا جو عوام کو معلوم نہ ہوں، انہیں شروعات میں ہی سٹار اداکارہ مہوش حیات کے بارے میں بتانے کا ٹاسک دیا گیا۔ فہد مصطفیٰ نے مہوش حیات سےمتعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ”ان کا نام مہوش حیات ہے پر سب انہیں سب”بلی” کہہ کر پکارتے ہیں، ان کی سب سے بڑی خوبی کھانے کی صلاحیت ہے، ان کی خامی یہ ہے کہ ان سے پیسوں کی امید نہ رکھیں اور تو اور خوبصورت و حسین ہونے کے ساتھ ساتھ کنجوس بھی ہیں یہی وجہ ہے کہ پیسے ہی ان کی سب سےبڑی کمزوری ہیں۔اس کے علاوہ اپنے قر یبی دوست ہمایوں سعید کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ “ان کا نام سب ہی جانتے ہیں ہمایوں سعید ہے پر سب انہیں “لُچّا”کہتے ہیں، ان کی سب سے بڑی خوبی فلرٹ کرنا ہے۔
مہوش حیات کنجوس، ہمایوں سعید لُچا ہے، فہد مصطفیٰ۔۔
Facebook Comments