اداکارہ مہوش حیات بہت جلد ملکی تاریخ کی مشہور سیاسی شخصیت سابق وزیر اعظم بےنظیر بھٹو کی سوانح حیات پر مبنی فلم میں اُن کا کردار ادا کرنے جارہی ہیں۔لالی ووڈ کی 36 سالہ اداکارہ نے غیر ملکی نشریاتی ادارے کو اس حوالے سے انٹرویو دیا ہے اور بتایا ہے کہ وہ جلد بے نظیر بھٹو کی سوانح حیات میں ان کا کردار نبھاتے ہوئے دکھائی دیں گی۔مہوش حیات کا کہنا تھا کہ یہ ایک ہیرو کی کہانی ہے، بے نظیر بھٹو میرے لیے ایک ہیرو ہیں، میں ان سے بہت محبت کرتی ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کی سوانح حیات کی کہانی میرے لیے بہت ہی متاثر کن ہے۔اداکارہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ موجودہ نسل اور آنے والی تمام نسلوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ پاکستان کے لیے محترمہ بے نظیر بھٹو کی خدمات، انکی جدوجہد اور ان کامیابیوں کے بارے میں جانیں۔اپنی گفتگو کے دوران ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو کو پہلی مسلم خاتون وزیراعظم ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔مہوش حیات کہتی ہیں کہ بے نظیر بھٹو کا کردار نبھانا ان کے لیے سب سے مختلف کام ہوگا، بلاشبہ اس کردار کو سلور اسکرین پر لے کر آنا بہت مشکل سفر ہوگا۔گزشتہ برس مہوش حیات نے انسٹا گرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے بے نظیر بھٹو کی سوانح حیات پر بنائی جانے والی فلم کے بارے میں بتایا تھا۔انہوں نے یہ بھی بتایا تھا کہ وہ اس سوانح حیات میں سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کا کردار نبھاتے ہوئے دکھائی دیں گی۔اس اعلان کے بعد سابق وزیراعظم کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری کا شدید ردعمل سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ان کی والدہ کی زندگی پر فلم بنانے کے لیے ان کے اہل خانہ سے اجازت طلب نہیں کی گئی۔
مہوش حیات بے نظیر بنیں گی۔۔
Facebook Comments