لالی ووڈ اداکارہ مہوش حیات نے بھی گائیکی کی دنیا میں قدم رکھ دیا اپنی اداکاری کا لوہا منوا کر اب وہ گلوکاری کی دنیا میں بھی اپنے فن کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق 34سالہ اداکارہ نے کشمیر بیٹس سیزن 2میں اپنا پہلا گانا گایا ہے جس کی ویڈیو نے ان کے مداحوں کا دل جیت لیا ، اداکارہ نے اپنے گانے کی ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر صارفین کے ساتھ شیئر کی جس کے کیپشن میں انھوں نے لکھاکہ ”میرا نیا گانا سویگ کشمیر بیٹس سیزن 2میں آ رہا ہے کیا آ پ لوگ میرے گروو کے لیے تیار ہیں“۔واضح رہے کہ کشمیر بائیٹس اداکاروں کے چھپے ہوئے گانے کے فن کو سامنے لامنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔اگر اداکارہ کے گانے کی بات کی جائے تو اداکارہ نے اس ویڈیو میں اپنے لباس و انداز کی وجہ سے گانے کو چار چاند لگا دیے ہیں ، انھوں نے سیاہ رنگ کے لباس اور سموکی آنکھوں کے میک اپ کے ساتھ اپنے لک کو خوبصورت انداز میں پیش کیا ۔
