پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات کو تمغہ امتیاز کیلئے نامز د کر دیا گیا ہے جس پر پاکستان کی پور ی فلم انڈسٹری مسر ت کا اظہار کر رہی ہے تاہم انہیں کچھ حلقوں سے تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا اور کچھ افراد نے سوشل میڈیا پر انہیں تمغہ امتیاز دینے کی مخالفت بھی کی تاہم اداکارہ نے تنقید کرنے والوں کو زور دار جواب دیدیا ہے ،۔ایکسپریس ٹریبون کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں مہوش حیات کا کہناتھا کہ جب مجھے پتا چلا کہ مجھے یہ اعزاز دیا جارہاہے تو میں بہت ہی زیادہ خوش تھی اور جب سے یہ اعلا ن ہواہے اس وقت سے میں ہواﺅں میں اڑ رہی ہوں ۔مہوش حیات کا کہناتھا کہ مجھے ایوارڈ دیا جاتاہے یا نہیں یہ ذاتی معاملہ ہے اور اس کے بارے میں لوگوں کی اپنی رائے ہے تاہم جب بات بہتان تراشی اور جھگڑالو الزامات کی آتی ہے تو یہ لائن کراس کرنا ہے ، ایسا تب ہی کیوں ہوتا ہے جب خاتو ن خصوصی طور پر ہماری انڈسٹری کی، کوئی کامیابی حاصل کرتی ہے یا پھر جب اس کی کامیابیوں پر اسے سراہا جاتاہے تو اسے نظر انداز اور اس کے کردار پر شکوک و شبہات کا اظہار کرنا شرو ع کر دیا جاتاہے ، میں نے کوئی ایسا مرد نہیں دیکھا جسے نوازا گیا ہو اور اس سے بھی اس طرح کے سوالات کیے گئے ہوں ؟، کیا ہمارے ملک کی خواتین ملکی ترقی میں ہاتھ بٹانے میں کم صلاحیت رکھتی ہیں ؟ناقدین نے مہوش حیات کے اس کرارے جواب کو بھی نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی ملک کے لئے خدمات کیا ہیں؟؟ فلم انڈسٹری ہو یا ڈرامہ لائن ان کا کوئی ایک ایسا کام اب تک سامنے نہیں آیا جس کی مثال دی جاسکے۔ناقدین کے مطابق مہوش حیات اب عورت کارڈ استعمال کرکے تمغہ امتیاز کو ملنا ٹھیک قرار دے رہی ہیں جب کہ وہ اب تک شوبزاور ملک کے لئے کوئی ایک بھی قابل قدر کارنامہ انجام نہیں دے سکیں
