نامورصحافی اوراینکرپرسن مہربخاری نے ڈان نیوز کو خیرباد کہہ دیا ، مہر بخاری نجی ٹی وی ہم نیوز کا حصہ بن گئیں ۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق مہربخاری بہت جلدہم نیوزکی سکرین پرنظرآئیں گی،مہربخاری کرنٹ افیئرزکےپروگرام میں بطور اینکرپرسن فرائض سرانجام دیں گی۔مہربخاری دودہائیوں سے صحافتی میدان میں نمایاں ہیں،مہربخاری پاکستان کے ٹاپ نیوزچینلزکےساتھ وابستہ رہ چکی ہیں،اینکرپرسن مختلف بین الاقوامی فورمزپرپاکستان کی نمائندگی کرچکی ہیں، مہربخاری ہیلری کلنٹن سمیت نامورشخصیات کاانٹرویوکرچکی ہیں، اینکر پرسن نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوتریس کاانٹرویوبھی کیا۔

Facebook Comments