ڈائریکٹرجنرل پبلک ریلیشنز پنجاب ثمن رائے نے کہا ہے کہ ملکی استحکام اور خوشحال پاکستان کی تعمیر و ترقی میں صحافت کا اعلی مقام ہے اور حکومت پنجاب مثبت اور تعمیری صحافت کے فروغ کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے- انہوں نے ان خیالات کااظہارراولپنڈی اسلام آباد کے صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا- ثمن رائے نے کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ اطلاعات کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے ۔ اس موقع پر محکمہ اطلاعات کے ڈائریکٹر حامد جاوید اعوان جاوید یونس ڈپٹی ڈائریکٹر مقبول احمد ملک اور ذوالفقار علی بھی موجود تھے۔
Facebook Comments