mehdi hassan ki mazaar ki tameer ka faisla

مہدی حسن کے مزار کی تعمیر کا فیصلہ۔۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت و قومی ورثہ نے لوک ورثہ کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ نامور غزل کے گائیک مہدی حسن مرحوم کے مزار کی تعمیر کیلئے اقدامات کرے، کمیٹی نے ملک میں لوک فنکار و دستکاری کے فروغ کیلئے لوک ورثہ کے اقدامات کی تعریف کی۔ گزشتہ روز لوک ورثہ میں اجلاس عندلیب عباس کی سر براہی میں ہوا۔ کمیٹی نے گزشتہ اجلاس کے میٹنگ منٹس کی منظوری دی۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر لوک ورثہ طلحہ علی خان نے کمیٹی کو بتایا کہ کورونا کے دوران بھی لوک ورثہ نے اپنی سر گرمیاں ایس او پیز اپناتے ہوئے جاری رکھیں اور تعلیمی اداروں کے ساتھ تعلقات مستحکم کرتے ہوئے ثقافت کے فروغ کیلئے اقدامات کئے۔

hubbul patni | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں