مہر بخاری نے اے آر وائی نیوز جوائن کرلیا۔۔

اے آر وائی نیوز نے ارشدشریف شہید کے پروگرام پاور پلے کی سلوٹ (یعنی ٹاک شو آن ائر کرنے کی ٹائمنگ) دس بجے کے لئے خاتون اینکر کو ڈن کرلیا ہے۔پپو کا کہنا ہے کہ ہم نیوز پر کام کرنے والی مہربخاری نے استعفا دے دیا ہے اور وہ اس وقت نوٹس پیریڈ پر ہیں، امکان ہے عید کے بعد وہ اے آر وائی نیوز جوائن کرلیں گی،اور ارشد شریف شہید جس ٹائم میں اپنا شو پاور پلے کرتے تھے اسی ٹائم میں مہر بخاری نئے سیٹ اور نئے نام کے ساتھ نیا پروگرام کریں گی۔ پپو کا کہنا ہے کہ مہر بخاری کو ڈان اور دنیانیوزسے بھی آفرز تھیں، لیکن انہوں نے اے آر وائی نیوزکو ترجیح دی۔اب آٹھ بجے اے آروائی نیوز پر کاشف عباسی اور رات دس بجے اسی چینل پر کاشف عباسی کی اہلیہ مہر بخاری پروگرام کیا کریں گی۔ دریں اثناکینیا میں قتل ہونے والے صحافی ارشد شریف کے ٹی وی پروگرام “پاور پلے” کا سیٹ اے آئی آر وائی نیوز کی انتظامیہ کی طرف سے ختم کردیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ایسی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ارشد شریف کے پروگرام کا سیٹ ختم کیا جا رہا ہے۔ خیال رہے کہ ارشد شریف کو گزشتہ سال کینیا میں قتل کردیا گیا تھا۔پاور پلے کا  سیٹ ختم کیے جانے پر سوشل میڈیا پر  اے آر وائی انتظامیہ کو کڑی تنقید کا سامنا تھا جس پر اے آر وائی نیوز کے صدر عماد یوسف نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ ارشد شریف شہید کی والدہ کی درخواست پر اے آر وائی انتظامیہ نے پاور پلے کا سیٹ اسٹوڈیو سے ہٹا کر محفوظ کر لیا ہے۔ اُن کی والدہ نے میری موجودگی میں سلمان اقبال صاحب سے درخواست کی تھی کہ میرے بیٹے کے پروگرام کا نام اور سیٹ کہیں اور استعمال نہیں ہونا چاہیے- سلمان اقبال اور اے آر وائی انتظامیہ نے آج اُن کے حکم کی تعمیل کی ہے۔ اب جو بھی نیا پروگرام ہو گا وہ نئے نام کے ساتھ ہو گا،  برائے مہربانی ارشد شریف شہید کے نام پر پوائینٹ اسکورنگ اور سیاست چمکانے سے گریز کریں۔ ارشد شریف ہماری ذمہ داری تھا اور ہمیشہ رہے گا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں