jawani mein kafi affairs the

میشا شفیع سچی ہے، عفت عمر۔۔

معروف اداکارہ، میزبان و سپر ماڈل عفت عمر نے گلوکارہ میشا شفیع کی جانب سے ساتھی گلوکار علی ظفر پر لگائے گئے جنسی ہراسانی کے الزامات پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔اداکارہ نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارم یوٹیوب پر انٹرویو دیا۔سینئر اداکارہ عفت عمر نے اس دوران مختلف سوالوں کے جواب دیئے اور دلچسپ گفتگو کی۔می ٹو‘ مہم اور جنسی ہراسانی کے موضوع پر بات کرتے ہوئے عفت عمر نے گلوکارہ میشا شفیع اور علی ظفر کے کیس پر بھی بات کی۔عفت عمر کا کہنا تھا کہ مجھے 100 فیصد یقین ہے کہ میشا شفیع سچ بول رہی ہیں، میشا کے علی کے خلاف الزامات سچ ہیں، میں میشا شفیع کے ساتھ ہوں، مجھے جو ٹھیک لگا میں نے اس کا ساتھ دیا جس کا مجھے کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ جنسی طور پر ہراساں کرنا بہت بڑا مسئلہ ہے، اس پر بات کرنی چاہیے، میں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھتی ہوں اور میں نے کئی لوگوں کو ہراساں ہوتے ہوئے دیکھا ہے۔عفت عمر نے جنسی ہراسانی جیسے مسائل سے چھٹکارہ حاصل کرنے کا حل بتاتے ہوئے مزید کہا کہ بہت سے نوجوان مرد اور خواتین ہراسگی پر بات نہیں کرتے ہیں، میرا خیال ہے کہ جب اس موضوع پر کوئی بھی بات کرے تو اس کی بات سنی جائے، اس مسئلے کو ختم کرنے کا یہی واحد طریقہ ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ جن خواتین کے ساتھ ہراسگی ہو رہی ہے انِہیں کھلے عام اس شخص کا نام لینا چاہیے تا کہ وہ آئندہ ایسا عمل کرنے سے پہلے اس بارے میں کئی بار سوچے۔عفت عمر نے پوڈ کاسٹ کے دوران خود سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ میں سچ بولنے سے نہیں گھبراتی، مجھے جو بہتر لگتا ہے وہ میں کہہ دیتی ہوں جس کی وجہ سے مجھے شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، حتیٰ کہ ذہنی اور مالی نقصان بھی اٹھانا پڑا ہے۔اداکارہ نے مزید کہا کہ سچ بولنے کی وجہ سے دوستوں نے مجھے نظر انداز کرنا شروع کر دیا۔کام کے حوالے سے لوگوں کے رویوں میں تبدیلی دیکھی تو میں نے خود ہی شوبز انڈسٹری میں کام کرنا چھوڑ دیا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں