سوشل میڈیا پر گلوکار علی ظفر کو بدنام کرنے کے کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ ذوالفقار باری نے ایف آئی اے کو 25 فروری تک میشا شفیع کے خلاف حتمی چالان پیش کرنے کا حکم دیا، اداکارہ عفت عمر نے حاضری سے مستقل استثنیٰ، کی درخواست دیدی، ملزمہ فریحہ ایوب، حسیم الزمان اور سید فیضان سمیت چھ ملزمان عدالت میں پیش ہوئے،ایف آئی اے نے آٹھ ملزمان کے خلاف حتمی چالان پیش کردئیے ، جبکہ بیرون ملک ہونے کی وجہ سے میشا شفیع کے خلاف مکمل چالان پیش نہیں کیا جاسکا،اداکارہ عفت عمر پیش نہ ہوئیں، ملزمہ لینا غنی نے بریت اور علی گل پیر نے اپنی جگہ کونسل تعینات کرنے کی درخواست دائر کردی۔
Facebook Comments