لاہور کی سیشن عدالت نے گلوکارہ میشا شفیع کو 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔لاہور کی سیشن عدالت میں گلوکارواداکارعلی ظفرکی میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعویٰ کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت میشا شفیع کے وکیل عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پر علی ظفر کے وکیل نے اعتراض کیا ۔ عدالت نے گلوکارہ کو کیس میں تاخیری حربے استعمال کرنے پر 10 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کرتے ہوئے میشا شفیع کو گواہان پرجرح کے لیے آخری موقع فراہم کردیا گیا۔ بعدازاں کیس کی مزید سماعت 17 اپریل تک ملتوی کردی گئی۔خیال رہے کہ گلوکارہ میشا شفیع کی درخواست پر منگل کے روز لاہور ہائیکورٹ نے سیشن عدالت کو کیس کا فیصلہ 3 ماہ میں کرنے کا حکم دیا تھا۔
Facebook Comments