hatak izzat qanoon ki tashreeh zarori hai

میشاشفیع کیس، ہائیکورٹ میں فیصلہ محفوظ۔۔

لاہورہائیکورٹ نے گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف درج مقدمے کے اخراج کے لیے دائر درخواست پرمحفوظ کرلیا ہے جو کہ موسم سرما کی تعطیلات کے بعد سنایا جائے گا ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے( ایف آئی اے) میں درج اس مقدمے کو خارج کرنے کے لیے دائردرخواستوں پرجسٹس طارق سلیم شیخ نےسماعت کی۔ فریقین کے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد گلوکارہ اوردیگرکی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔عدالت کے مطابق فیصلہ موسم سرما کی تعطیلات کے بعد سنایا جائے گا، تعطیلات 9 جنوری تک ہیں تاہم فی الحال عدالت کی جانب سے فیصلہ سنانے کے لیے کوئی حتمی تاریخ نہیں دی گئی۔لاہورہائیکورٹ میں میشا شفیع کی جانب سے دائرکردہ درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے اُن سمیت دیگرکا موقف جانے بغیرغیر قانونی طور پرمقدمہ درج کیا جسے عدالت خارج کرنے کا حُکم دے۔علی ظفرکے وکیل نےکہا کہ ایف آئی اے نے میشا شفیع سمیت دیگرکےخلاف مقدمہ قانون کے مطابق درج کیا ، ملزمان نے علی ظفرکے خلاف حقائق کے منافی سوشل میڈیا پر مہم چلائی اس لیے عدالت مقدمہ خارج کرنے کی درخواست مسترد کرنے کا حکم دے ۔

sentaalis ka pakistan | Javed Chaudhary
sentaalis ka pakistan | Javed Chaudhary
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں