hattak izzat case meesha shafi ke haq mein gawahi

گلوکارہ کے خلاف  کیس،اگلے ماہ نمٹانے کا حکم۔۔

عدالت گلوکار علی ظفر کے وکیل کی درخواست پر ماڈل میشا شفیع کیخلاف ہرجانے کا کیس 15 اپریل تک نمٹانے کا حکم جاری کر دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع کیخلاف ہرجانے کے کیس کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں سماعت ہوئی جس دوران موقف اختیار کیا گیا کہ میشا شفیع مختلف طریقوں سے کیس کو التوار کا شکار کر رہی ہیں اور کیس ایک سال سے زیر سماعت ہے ، عدالت کیس کا ایک ماہ میں فیصلہ کرے کیونکہ میشا شفیع کے جھوٹے الزامات کے باعث علی ظفر کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے ۔علی ظفر کے وکیل نے عدالت میں استدعا کی کہ عدالت میشا شفیع کو 100 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔علی ظفر کے وکیل کی استدعا پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ایڈیشنل سیشن جج شکیل احمد کو 15 اپریل تک کیس نمٹانے کا حکم دے دیا۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں