فلم سٹار و پروڈیوسر میرا نے اپنی ذہنی صحت سے متعلق پھیلائی جانے والی خبروں کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے متعلق سنسنی خیز افواہیں پھیلانے سے گریز کریں۔اداکار عمران عباس نے لکھا کہ میرا نے آج صبح تمام میڈیا اور سوشل میڈیا پر چلنے والی افواہوں پر وضاحت کے لیے میرا نے مجھے فون کیا کہ وہ بالکل صحتمند ہیں اور ان کی ذہنی حالت بھی ٹھیک ہے۔عمران عباس نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ میرا کا کہنا ہے کہ ان کی ذہنی حالت سے متعلق سنسی نہ پھلائیں اور مذاق بھی نہ بنائیں۔عمران عباس نے ایسی خبریں پھیلانے والوں پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو ذہنی بیمار کہنا ایک گھٹیا مذاق ہے، مذاق اُڑائے جانے والا شخص اس مذاق کے بعد اپنی ذہنی حالت کھو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسا مذاق کسی کو خودکشی کرنے کی طرف راغب کرسکتا ہے لہذا ایسا مذاق معاشرے میں کسی صورت برداشت نہیں۔اداکار نے کہا کہ میرا کو آپ کی جعلی ہمدردیوں کی ضرورت نہیں ہے، اس بیمار معاشرے کو دعاؤں کی ضرورت ہے جس کے لوگ کسی کے بھی کیرئیر کو مضحکہ خیز مذاق کے ذریعے ختم کرسکتے ہیں۔
