man chaaha dulha milgya | Meera

میرانے شعروشاعری شروع کردی۔۔

اداکارہ میرا نےدعویٰ کیا ہے کہ میں نے شعر و شاعری شروع کردی اور 12 مئی کو میری سالگرہ ہے۔امریکا سے جیونیوز سے ٹیلیفونک گفتگو میں اداکارہ میر انے کہا کہ میری اصلی سالگرہ کا دن 12 مئی 1985 ہے۔اداکارہ میرا نے کہا کہ میری عمر کے حوالے سے چاہنے والے ریکارڈ درست کرلیں۔ایک سوال پر انہوں نے پرمزاح انداز میں جواب دیا کہ اب بھی میری عمر 16 سال ہی ہے کیونکہ میں نے اسٹے لے رکھا ہے۔اداکارہ نے کہا کہ میں اپنی سالگرہ بوسٹن کی سب سے اونچی عمارت پر مناؤں گی اور جلد ہی پاکستان آکر اپنے پرستاروں کو خوشخبری بھی سناؤں گی۔انہوں نے انکشاف کیا کہ میں نے شعر و شاعری شروع کردی ہے، شعر گنگنا رہی ہوں۔میرا نےاپنے ماضی میں شعر پڑھنے اور ماضی کی یادگار تصاویر بھی جاری کردیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں