دو روز قبل افواہ پھیلنی شروع ہوئی کہ اداکارہ میرا کو’پاگل‘ قرار دے کر نیویارک کے ایک ذہنی امراض کے ہسپتال میں داخل کر لیا گیا ہے۔ بعد ازاں میرا کی والدہ شفقت زہریٰ نے بھی اس بات کی تصدیق کر دی مگر اب خود میرا سامنے آ گئی ہیں اور حقیقت دنیا کو بتا دی ہے۔ادا کارہ میرا نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی ہسپتال میں نہیں ہیں بلکہ امریکہ میں اپنے سسرال میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ”میرے خلاف جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔ ایک طرف مجھے کام نہیں دیا جا رہا۔ مجھے رمضان ٹرانسمیشن سے بھی نکال دیا گیا ہے۔ میرے خلاف سازشیں کی جا رہی ہیں جن کی وجہ سے میں ڈپریشن کا شکار ہوں تاہم کسی ہسپتال میں نہیں ہوں۔ میں جلد واپس پاکستان آﺅں گی۔میرا کا کہنا تھا کہ ”میری والدہ نے غلطی فہمی کی بنیاد پر بیان دیا۔ انہیں فون پر سننے میں غلطی ہوئی۔“ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق اداکارہ میرا کی والدہ نے بھی بعد ازاں اپنے بیان کی تردید کر دی اور کہا کہ ان کی بیٹی مینٹل ہسپتال میں نہیں ہیں۔
