لاہور میں پولیس نے غالب مارکیٹ میں اداکارہ میرا کی والدہ کے پلازے پر قبضے کی کوشش ناکام بنا دی۔پولیس کے مطابق اداکارہ میرا کے بھائی حسن عباس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔گرفتار ملزمان نعمان، بیگ، وقاص، سردار احمد اور امیر زادہ سے آٹومیٹک رائفل اور گولیاں بھی برآمد کر لی گئیں۔پولیس کے مطابق ملزمان ملزمان پلازے کے جعلی کاغذات تیار کر کے بلیک میل کرتے تھے۔۔پولیس کے مطابق ملزمان نے پلازے کو کرائے پر لیا تھا بعد ازاں جعلی کاغذات بنائے اور خالی کرنے سے انکار کردیا۔ دوسری جانب ملزم میاں شاہد محمود نے ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ میرا کی والدہ شفقت زہرہ سے 10 کروڑ روپے میں ایم ایم عالم روڈ پر کمرشل پراپرٹی خریدی، جس میں سے 9 کروڑ روپے ادا کرنے اور قبضہ حاصل کرنے کے بعد رجسٹری کا مطالبہ کیا، اور اب پراپرٹی کا اسٹے لیا ہوا ہے، میرے پاس تمام ادائیگیوں اور پراپرٹی کے کاغذات موجود ہیں، آج میرا کی والدہ شفقت زہرہ اپنے غنڈوں کے ہمراہ پراپرٹی میں گھس آئی اور دوبارہ قبضہ کی کوشش کی جہاں میرا دفتر قائم ہے، وزیراعظم اور سی سی پی او لاہور سے انصاف کی اپیل ہے، اس حوالے سے کیسز عدالتوں میں انڈر ٹرائل ہیں۔
