shahrukh ke sath film ki offer ayi thi

میراکی ماں اداکارہ کی رخصتی کیلئے تیار۔۔

عدالتی فیصلے کے بعد اداکارہ میرا کی والدہ نے عتیق الرحمان کو بڑی پیشکش کر دی ہے،میرا کی والدہ بیٹی کو عتیق الرحمان کے ساتھ رخصتی پر تیار ہو گئیں۔ والدہ کا کہنا ہے کہ عدالتی فیصلےکا احترام کرتی ہوں اور میرا کی رخصتی کےلئےتیار ہوں، عتیق الرحمان اپنی دلہن کولےجائے،والدہ میرا نے کہا کہ دونوں میں صلح کرانےکےلئے کردار ادا کروں گی۔ عدالت نے نکاح نامہ درست قرار دے کر میرا کو عتیق الرحمان کی بیوی قرار دیا تھا،اداکارہ میرا نے عتیق الرحمان کے ساتھ اپنے نکاح کی تکذیب کی اپیل دائر کر رکھی تھی، ایڈیشنل سیشن جج محمد مظہر عباس نے میرا کی اپیل کی سماعت کی، سماعت مکمل ہونے پر سیش عدالت نے میرا کی تکذیب نکاح کی اپیل مسترد کر دی تھی،عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ اداکارہ میرا اور عتیق الرحمان کا نکاح نامہ درست ہے۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں