ghalaat angrezi bolne par meera 10 saaaal keliye bartania na jaa saki

اداکارہ میرا کی درخواست جھوٹی نکلی۔۔

اداکارہ میرا کی جانب سے مکان پر قبضے کے حوالے سے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو دی گئی درخواست جھوٹی نکلی ۔سٹی 42نیوز کے مطابق درخواست میں اداکارہ نے موقف اختیار کیا تھا کہ میری پراپرٹی کرائے پر تھی جس پر کرائے داروں نے قبضہ کر لیا ،میری والدہ سے سادہ کا غذپر انگوٹھے لگوا کر ڈیفنس کا مکان بھی ہتھیا لیا ۔درخواست میں بتا یا گیا کہ اس حوالے سے تھانے میں درخواست بھی دی لیکن ایک ماہ گزرنے کے باوجود مقدمہ درج نہ کیا جا سکا ۔دوسری جانب میرا نے جس پراپرٹی کو اپنا کہا وہ میرا کی والدہ شفقت زہرا بخاری کے نام ہے۔ میرا کی والدہ نے 124 پی ایم ایم عالم روڈ کی پراپرٹی شاہد محمود نام کے اوورسیز پاکستانی کو فروخت کی۔ میرا کی والدہ نے شاہد محمود سے ایک کروڑ ادھار بھی لیا جو واپس نہیں کیا چیک باونس ہوا۔شہری شاہد محمودکا کہنا ہے کہ میرا کی والدہ مجھ سے فراڈ کر رہی ہیں جس کی ایف آئی آر کٹوا رہا ہوں۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں