دبئی میں حکام نے پاکستانی اداکارہ میرا کا پاسپورٹ ضبط کر لیا ۔اداکارہ کے منیجر حسن کے مطابق میرا کے پاسپورٹ کی تاریخ میعاد ختم ہوگئی تھی جس کے باعث دبئی حکام نے ان کا پاسپورٹ ضبط کر لیا تھا۔ اداکارہ کے منیجر نے مزید بتایا کہ اب میرا کا نیا پاسپورٹ بن گیا ہے اور وہ رواں ہفتے پاکستان واپس آجائیں گی۔واضح رہے کہ حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ‘ باجی’ میں میرا نے ماڈل آمنہ الیاس کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا ہے۔قبل ازیں 24 نیوز نے دعویٰ کیا ہےکہ اداکارہ نے دبئی میں ایک خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کی وجہ سے پولیس کیس بن گیا اور اداکارہ کا پاسپورٹ بھی پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیا تاہم اداکارہ کا کہنا تھاکہ ان کا پاسپورٹ ایکسپائر ہوگیا۔24 نیوز کے مطابق اداکارہ میرا دبئی میں ایک خاتون پر تشدد کرکے پولیس کیس بھگت رہی ہیں۔ اداکارہ میرا نے دس روز قبل ایک خاتون پردبئی میں تشدد کیا جو وہاں کی مقامی رہائشی ہے۔میرا کے والد، والدہ اور مینجر بھی متضاد بیانات دے رہے ہیں
میرا کا دبئی میں پاسپورٹ ضبط۔۔
Facebook Comments