shahrukh khan se 3 mulaqatein kar chuki

برطانیہ میں داخلے پر پابندی کے خلاف میرا نے درخواست دیدی۔۔

معروف پاکستانی اداکارہ میرا نے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے درخواست کی ہے کہ وہ میرٹ پر ان کا کیس دیکھیں کیونکہ برطانیہ نے میرا پر 10 برس کی پابندی لگائی ہوئی ہے۔میرا نے کہا کہ میں نے اپنے تمام ڈاکیومنٹس برٹش ہائی کمیشن پاکستان اور برٹش ایمبیسی میں جمع کروا دیے ہیں۔ اداکارہ کے مطابق غلط فہمی کی وجہ سے بہت سالوں تک میرا ویزہ نہیں لگ سکا۔اداکارہ نے بتایا کہ میری بہن لندن میں ہے جو کینسر کی مریضہ ہے اور اس کی 2 سالہ بیٹی اکیلی ہے۔ میرا گھر اور خاندان لندن میں ہے، میں بہت سالوں سے ویزے کے لیے کوشش کر رہی ہوں۔ میں درخواست کرتی ہوں کہ میرا ویزہ جاری کیا جائے ، میرا لندن آنا بہت ضروری ہے اس لیے میرٹ پر میرے کیس کو دیکھا جائے۔واضح رہے کہ اداکارہ میرا نے برطانوی قوانین کی خلاف ورزی کی جس پر تحقیقات کے بعد الزام ثابت ہوا اور وہاں کی بارڈر ایجنسی نے قانون کا اطلاق کرتے ہوئے اداکارہ میرا پر 10سال کے لیے برطانیہ میں داخلے پر پابندی عائد کر دی تھی۔میرا کے خاندان کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ ایک انگریزی زبان کے انٹرویو میں پیدا ہونے والی غلط فہمی کی وجہ سے ہوا، جس میں میرا کو انٹرویو کرنے والے آفسر کے سوالات سمجھنے میں مشکلات پیش آئیں، اور اسی طرح افسر بھی ان کے جوابات کو نہ سمجھ سکے۔جب میرا پر پابندی ختم ہو گئی تو ان کے سفری ایجنٹ نے دوبارہ برطانیہ کے ویزا کے لیے درخواست دی، لیکن اس میں غلط معلومات فراہم کیں۔ جس کی وجہ سے ان کا ویزا مسترد ہو گیا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں