majid nizami se mir shakeel ul rehman tak

میر شکیل کو نیب نے طلب کرلیا۔۔

پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ جنگ / جیو ک میر شکیل الرحمان کو قومی احتساب بیورو نیب نے پلاٹ لینے پر جواب دینے کے لیے طلب کیا ہے۔ نیب لاہور سے جاری کیے گئے نوٹس میں میڈیا گروپ کے مالک میر شکیل الرحمن کو پانچ مارچ کو پیش ہونے کے لیے کہا گیا ہے۔ نوٹس کے مطابق میر شکیل الرحمن کو مبینہ طور پر میرٹ کے برعکس لاہور میں 54 کنال قیمتی اراضی لیز پر حاصل کرنے کے الزام میں طلب کیا گیا ہے۔ نوٹس کے مطابق میر شکیل الرحمن کے خلاف موصول شکایت میں الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے مبینہ طور پر 1986 میں اس وقت کے وزیراعلی پنجاب نواز شریف سے 54 کنال اراضی پر کا پلاٹ لیز پر حاصل کیا جس کے وہ اہل نہ تھے۔ مذکورہ اراضی 1986 میں میر شکیل الرحمن کو لیز پہ دی گئی تھی۔ نیب لاہور سے جاری نوٹس میں میر شکیل الرحمن کو مکمل کاغذات کے ساتھ ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرنے کا کہا گیا ہے۔

How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں