media workers salary case on 3rd october

میڈیاورکرزکی تنخواہیں، کیس 3 اکتوبر کو

میڈیا ورکرز تنخواہوں کی عدم ادائیگیوں کا معاملہ، سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت تین اکتوبر کو مقرر کردی۔۔چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ بدھ کے روز کیس کی سماعت کرے گا، تنخواہیں اور واجبات ادا نہ کرنے والے میڈیا مالکان کو نوٹسز جاری کردیئے گئے۔۔قبل ازیں فاضل چیف جسٹس نے مختلف ،میڈیا ہائوسز سے منسلک صحافیوں کی تنخواہوں اور بقایا جات کی عدم ادائیگی سے متعلق کہا کہ یہ کیس آئندہ ہفتے سماعت کے لیئے مقرر کردیا جائے گا، دوران سماعت ایک صحافی نے عدالت کو بتایا کہ کئی میڈیا مالکان کی جانب سے کئی کئی ماہ کی تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں ، صحافی بھوکے مررہے ہیں ، مالکان کی جانب سے یہاں آکر عدالت سے غلط بیانی کی جاتی ہے ، صحافی خودکشی اور فاقہ کشی پر مجبور ہوگئے ہیں ، جس پر فاضل چیف جسٹس نے انہیں سپریم کورٹ کے انسانی حقوق سیل میں ان میڈیا ہائوسز سے متعلق تمام تر تفصیلات جمع کروانے کی ہدایت بھی کی ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں